بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

’میرا شہزادہ، سلیم‘: ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریب کی آفیشل ویڈیو شیئر کر دی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی اپنے دیرینہ دوست بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اچانک سامنے آئی تھیں جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔

آج ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خفیہ مقام پر ہونے والی شادی کی مختصر تقریب کی آفیشل ویڈیو جاری کر دی جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

تقریب میں ماہرہ خان کے 13 سالہ بیٹے کو بھی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میرا شہزادہ، سلیم‘ لکھا۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی اس بارے میں مصدقہ معلومات نہیں تاہم اداکارہ بزنس مین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو میڈیا سے دور رکھنے میں کامیاب رہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کی اس سے قبل 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی جو 2015 میں ختم ہوئی۔ جوڑے کا 13 سالہ بیٹا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں