منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں نیویارک میں لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی سگریٹ نوشی میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار کی تصاویر نیویارک کے ہوٹل کے باہر سے لی گئی ہیں، تصاویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے جبکہ پاکستانی شوبز اسٹارز ماہرہ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی دبئی میں دونوں اداکاروں کی تقریب میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، تصاویر کے بعد سے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے دوستی کے چرچے کیے جارہے ہیں، رنبیربھی ماہرہ کی تعریف میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

ماہرہ رنبیر کو ایک اچھا دوست مانتی ہیں، ایسا بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ تصاویر نئی نہیں بلکہ جولائی کی ہیں، نیویارک میں رنبیر کپور جب اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی کنگ خان کے ساتھ بالی وڈ کی پہلی فلم رئیس باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

یہ پڑھیں: رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں