بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کی سیٹ پر واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کرونا کی وجہ سے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا البتہ اب وہ ایک بار پھر سیٹ پر واپس آگئیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے سیٹ پر واپسی کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ یہ کرونا کے بعد ہونے والا پہلا فوٹو شوٹ یا کوئی پہلا پروجیکٹ ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’کئی ماہ کے بعد سیٹ پر واپسی غیر حقیقی محسوس ہورہی ہے مگر اب میں کیمرے کا دوبارہ سے سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’کیمرے کے سامنے مختصر وقت آنا بھی میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے‘۔

ماہرہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ مجھے سماجی فاصلہ پسند نہیں آرہا کیونکہ گلے ملنا میری بہت پرانی عادت ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس شروع ہونے کے بعد ماہرہ خان نے بھی دیگر شخصیات کی طرح خود کو گھر تک محدود کرلیا تھا اور اس دوران وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کر کے نام بتادیا

ماہرہ خان نے اس دوران ایک انٹرویو کے دوران محبت کا اعتراف بھی کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنا سلیم مل گیا ہے‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں