تازہ ترین

’ہاں ! میں کسی سے محبت کرتی ہوں مگر وہ انڈسٹری کا حصہ نہیں ہے‘

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں جو انڈسٹری کا حصہ نہیں ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ہاں میں کسی سے تاحال محبت کرتی ہوں‘۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ممکن ہے آپ اُن کو جانتی ہوں مگر وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے صاحبزادے ازلان کے ساتھ گھر میں ہی موجود ہیں اور وہ وقت گزارنے کے لیے ایک ساتھ فلمیں اور سورج طلوع ہوتا ہوئے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے وہ اچھا وقت گزار رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

صبح بخیر !

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یاد رہے کہ ماہرہ خان کرونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے کئی روز سے اپنے گھر میں ہی موجود ہیں۔ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف پوسٹیں کر کے صارفین کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -