منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے آج کے دور میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب میزبان نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا کوئی ایک طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وائرل ہونے کا ایک ہی اچھا طریقہ ہے کہ کسی پر بھی تنقید کریں یا برا بھلا کہہ دیں، کہیں کہ اِن کی اداکاری ٹھیک نہیں اور اُن کی فلاں چیز خراب ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ فہد مصطفیٰ کے لیے ایک جملے میں کیسے تعریف کریں گی۔ اس پر ماہرہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ اسکرین پر اور حقیقی زندگی میں بھی ہیرو ہیں۔

یہی سوال جب انٹرویو میں موجود فہد مصطفیٰ سے ماہرہ خان سے متعلق کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان اصل میں سُپر اسٹار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں