تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماہرہ خان کے بیٹے نے سوال کر کے اداکارہ کو سوچنے پر مجبور کردیا

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے صاحبزادے اذلان نے اپنی والدہ سے اہم سوال کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے تصویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے بارے میں بھی بتایا۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اذلان نے پوچھا کہ ماما کیا آپ جانتی ہیں کہ ہماری زندگی کے خاص لمحے کون سے ہوتےہیں؟‘ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے اپنے بیٹے کو کہا کہ ’آپ مجھے بتاؤ یہ لمحے کون سے ہوتے ہیں‘۔

ماہرہ خان کے مطابق بیٹے نے کہا کہ ایسے لمحے جن کو آپ ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے سب سے خاص اور غیر معمولی لمحات ہوتے ہیں۔‘

ماہرہ نے لکھا کہ ’اِس کے بعد میں نے آنکھیں بند کیں اور اُ ن تمام لمحات کے بارے میں سوچا جن کو میں زندہ رکھنا چاہتی ہوں تو میرے سامنے بہت سارے لمحے آئے۔‘

اداکار نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ’آپ لوگ بھی یہ پوسٹ پڑھتے وقت ایسا کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو احساس ہوگا آپ کتنے خوش قسمت ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -