کراچی (19 نومبر 2025): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالآکر اُس اداکار کا نام بتا دیا جن کے ساتھ وہ اسکرین شیئر کرنے کی خواہش مند ہیں۔
ماہرہ خان اور فواد خان اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکار و اسکرین رائٹر واسع چوہدری کے شو کے مہمان بنے جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔
شو میں موجود لڑکی نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ آپ نے کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، پھر بھی کوئی ایسا اداکار یا اداکارہ ہوں جن کے ساتھ آپ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مداحوں نے ماہرہ خان کو نانی کی نصیحت یاد دلا دی
اس پر شو کے میزبان واسع چوہدری نے ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ میرا نام نہ لینا‘۔ اس پر ماہرہ خان سمیت تمام حاضرین نے قہقہے لگائے۔
واسع چوہدری نے پھر کہا کہ اچھا نہیں لگتا نا آپ میرے شو پر میرا نام لیں۔ اس پر اداکارہ مسکرائیں اور بولیں کہ ہاں میں جانتی ہوں مگر کیا کروں۔
انہوں نے سوال کرنے والی لڑکی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار واسع چوہدری ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنے کی خواہش مند ہوں۔
اداکارہ کے جواب پر پھر قہقہے لگ گئے۔ واسع چوہدری نے کہا کہ اس سے زیادہ آپ کسی کو زبردستی دھکا نہیں دے سکتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


