پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

کراچی کی حالت پر ماہرہ خان کی انتہائی جذباتی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کو اپنا شہر قرار دیتے ہوئے اس کی حالت زار پر افسوس اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ نے شہر سے متعلق اپنے احساسات شیئر کیے، اپنے پیغام میں انھوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھے اپنے کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا ہے جہاں شاید میں کبھی خود نہ جا پاتی، میں نے ایسی گلیاں اور بستیاں بھی دیکھیں جنھیں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

انھوں نے کراچی کے علاقوں کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنی چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں سب کو ہوتی ہیں لیکن میں نے کراچی میں ایسے علاقوں کو بھی دیکھا جہاں لوگ ہمیشہ سے تکلیف میں ہیں۔

ماہرہ نے کہا کہ ایسے علاقے ہیں جہاں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی، کھانے کو بمشکل کچھ میسر ہوتا ہے اور گندگی ہفتوں جمع رہتی ہے، اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس شہر میں بچوں کو ہنستے کھیلتے دیکھا، بہت سے مسائل کے باوجود کراچی کی زندگی میں اُمید اور محبت کی جھلک اب بھی موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماؤں کو اپنے بیٹوں کے لیے تازہ پراٹھے بناتے دیکھا، وہ بیٹے جو روزی کمانے کے لیے نکل رہے تھے، میں نے کراچی میں ایک ایسی گلی بھی دیکھی جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار شیئر کر رہے تھے۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے لوگوں کے چہروں پر وہ مسکراہٹیں دیکھیں جن میں اداسی تھی مگر ساتھ ہی امید بھی تھی۔

آخر میں اپنے پیارے شہر سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان نے جذباتی انداز میں لکھ کہ کراچی میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ افسوس ہے کہ ہم شہری اس طرح دیکھ بھال نہیں کر پائے جیسا کہ یہ شہر ہماری دیکھ بھال کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں