کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے خاندان کی شادی میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا گیا، اس موقع پر اُن کی کچھ تصاویر اور ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے ہی خاندان اور شوبز کی ساتھی فنکارہ ثانیہ مسقاتیہ کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی۔
ماہرہ خان سنہرے رنگ کے بنارسی جوڑا زیب تن کیے تقریب میں شریک ہوئیں انہوں نے اپنی دو تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں تاہم دیگر احباب (کزنز) اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ ڈانس کسی اور صارف نے شیئر کیا۔
مزید پڑھیں: ماہرہ کراچی کے ساحل پر، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بالی ووڈ فلم رئیس کی ہیروئن نے مختلف گانوں پر شاندار رقص کر کے محفل کی رونق مزید بڑھائیں اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء نے ماہرہ کے فن کو خوب سراہا اور انہیں داد بھی دی۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ گذشتہ دنوں برطانیہ میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مختلف ایوارڈز اور نجی تقاریب میں بھی شرکت کی تھی، دو روز قبل ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید ویڈیو کے لیے اسکرول کریں
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا، ڈراموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔
ایک اور ویڈیو دیکھیں
ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔ فلم رئیس کے ڈائریکٹر نے گزشتہ برس اعتراف کیا کہ ’بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادتی کی وہ اداکارہ تھی مگر سب نے اُسے دشمن سمجھا‘۔
مزید پڑھیں: ماہرہ نے بیٹے کے ہمراہ خوشیاں منائیں
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔