تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

انتہا پسند ہندو جماعت کی پاکستانی اداکارہ کو دھمکی

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بھارتی پراجیکٹس کی پیشکش کے انکشاف پر بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دے ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت نونرمن سینا نےدھمکی دی ہے کہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کی جانب سے یہ ردعمل اس خبر کے بعد سامنے آیا جب پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں بھارتی پراجیکٹس کی پیشکش ہورہی ہے، بھارتی ٹی وی چینل اپنے نئے منصوبے میں ماہرہ خان سمیت کئی معروف پاکستانی فنکاروں کو شامل کررہا ہے۔بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیئے گئے ورچوئل انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں جنہیں بہترین کانٹینٹ کی وجہ سے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

اس سے قبل ماہرہ خان کی بھارتی تھیٹر ڈرامے یار جولاہے میں بھی کام کرنے سے متعلق خبریں وائرل ہوچکی ہیں، واضح رہے کہ ماہرہ خان سال دوہزار سترہ میں بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -