پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار فلمی صنعت میں سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ماہرہ خان کی ساحل سمندر پرعروسی ملبوسات میں تصاویر نے سب کو دنگ کردیا ۔
خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹنگ میں مصروف رہتی ہے لیکن حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کے عروسی ملبوسات کے لیے فوٹوشوٹ کرایا۔
فوٹوشوٹ میں ماہرہ خان جالی دار سیلیو لیس بلاؤز کے ساتھ کڑھائی کئے ہوا بھاری اور خوبصورت لہنگا پہنے ساحل سمندر پر نظر آئی، ہمیشہ کی طرح ماہرہ کا انداز ایک سے بڑھ کر ایک تھا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا تھا اور وہ جبکہ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہے ، جن کی فلم بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی۔
ان دنوں ماہرہ خان پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ورنہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، جو نومبر میں ریلیز ہوگی۔