ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کی شادی نے ساتھی اداکاراؤں کو جذباتی اور آبدیدہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی شادی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان کی ساتھی اداکاراؤں نے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں جبکہ کچھ اداکارائیں آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو ماہرہ خان، بطور شادی شدہ جوڑا دعا ہے آپ کا یہ سفر خوشیوں اور محبت سے بھرپور رہے۔ ایمن خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ماہرہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔

اداکارہ حرا خان بھی یہ خبر سن کر اپنے جذبات کو روک نہ پائیں انھوں نے لکھا کہ میں نے یہ ابھی دیکھا اور میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔ اریبہ حبیب نے ان مسحور کن لمحات کے حوالے سے لکھا کہ ماشااللہ بہت خوبصورت۔

عتیقہ اوڈھو نے جذباتی انداز میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہت پیاری ماہرہ کو شادی مبارک ، مجھے امید ہے کہ وہ اور سلیم ایک دوسرے کے ساتھ ہر خوشی دیکھیں گے۔ یہ لمحہ کسی بھی ورکنگ خاتون کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ماہرہ اپنی نجی اور پرفیشنل زندگی میں اب مزید کامیابیاں حاصل کرے گی، اللہ تمہیں ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔

صبا فیصل نے لکھا کہ اس انڈسٹری میں تمہاری پہلی ماں کی جانب سے تمہیں شادی بہت مبارک ہو، انھوں نے ہمسفر میں خرد کی ماں کے کردار کا حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنا نیا شریک صفر کاروباری شخصیت اور قریبی دوست سلیم کریم کو چنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں