پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، محمود اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 اکتوبر 2026): اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کروائی جائے ورنہ لانگ مارچ کا فیصلہ مؤخر نہیں ہوگا۔

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے محمود اچکزئی اور سہیل آفریدی سے الگ الگ رابطہ کیا۔

محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے پہلے لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، کسی بھی فیصلے سے قبل سہیل آفریدی کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

اپوزیشن لیڈر نے یقین دہائی کروائی کہ سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات میں جو بھی گفتگو ہوگی اسے راز رکھا جائے گا، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی سخت پیغام بھیجا تو پھر ہم جا کر ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کسی بھی فیصلے کی گارنٹی سے قبل بانی سے ملاقات کرے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی حکومت اور اپوزیشن میں معاہدے کا مسودہ لے کر پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ وہ ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں مذاکرات سے متعلق ان کو بریف کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں