ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

محمود اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے 8 فروری کا جلسہ معطل کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے 8 فروری کا جلسہ معطل کرنے کی اپیل کردی تاکہ پہیہ جام متاثر نہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفد نے 8 فروری کو ہونے والے جلسے کو مؤخر یا ایسا وقت مقرر کرنے کی درخواست کی تاکہ دونوں پروگرام ایک دوسرے سے متاثر نہ ہوں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جلسے کے انعقاد میں حکمت عملی طے کی جا رہی ہے تاکہ ملک بھر میں ہڑتال اور پہیہ جام کے پروگراموں پر اثر نہ پڑے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے، اور ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں تاجی کھوکھر ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کریں گے، جبکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی بڑے مظاہرے متوقع ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں محمود اچکزئی سے ملاقات کریں گے تاکہ حکومتی اور اپوزیشن کے پروگراموں میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں