اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر اچکزئی کے درمیان ملاقات کے لیے مقام پر ڈیڈ لاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 مئی 2026): حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم سیاسی رابطے جاری ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات کرانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم ملاقات کے مقام پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

سیاسی حالات میں بہتری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی ملاقات کرانے کے لیے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن لیڈر کو وزیر اعظم ہاؤس آنے کی دعوت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم خود استقبال کریں گے۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم ہاؤس جانے سے انکار کرتے ہوئے نیوٹرل مقام پر ملاقات پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر کا چیمبر، رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تجویز دی گئی تاہم بعد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ایک مرکزی رہنما کا گھر بھی ممکنہ وینیو کے طور پر زیر غور آیا۔


وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک


اپوزیشن ذرائع کے مطابق ملاقات کے مقام اور وقت پر دونوں فریقین کے درمیان تاحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث سیاسی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو قومی اسمبلی میں اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی تجویز بھجوا دی گئی ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق تا حال ملاقات کے مقام پر مشاورت جاری ہے، بریک تھرو ہوا تو عید کے بعد ملاقات کا قوی امکان ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں