قائد حزبِ اختلاف محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ اٹھایا ہے۔
خط میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹرز سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی کے طبی معائنے میں اہل خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر تشویش ہے۔
قائدحزبِ اختلاف محمود اچکزئی نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے بانی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹرز سے کرایا جائے۔
محمودخان اچکزئی نےخط میں ذاتی ڈاکٹرز کے نام بھی تجویز کیے ہیں جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامراعوان شامل ہیں۔
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔


