پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 جنوری 2026): بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد کردہ سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلا لیا، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی وفد نے اسپیکر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، جہاں انہیں محمود اچکزئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نا اہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے 70 سے زائد اراکین کے دستخطوں سے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی اور کافی عرصہ سے انہیں اس عہدے پر تعیناتی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اسپییکر قومی اسمبلی نے دو روز قبل کہا تھا کہ وہ درخواست کا جائزہ لے کر اس کی منظوری دیں گے۔ بعد ازاں ارکان کے دستخطوں کا جائزہ لینے اور قانونی مشاورت کے بعد ان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

دریں اثنا اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے معاملات آگے بڑھے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہوا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں