The news is by your side.

Advertisement

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے زمبابوے کے خلاف 150 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

محمود اللہ نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

میچ کے تیسرے روز محمود اللہ نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، محمود اللہ کا کہنا تھا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ محمود اللہ 49 ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

آل راؤنڈر نے 197 ون ڈے اور 89 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل رکھے ہیں، محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2764، ون ڈے میں 4410 اور ٹی ٹوینٹی میں 1507 رنز بنارکھے ہیں۔

محمود اللہ ٹیسٹ میں 43 ون ڈے میں 76 اور ٹی ٹوینٹی میں 31 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں