منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پاکستانی بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد نے گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد نے پاکستان انٹرنیشنل سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد نے پاکستان انٹرنیشنل سیریز کے فائنل میچ میں ایرانی کھلاڑی سورایا کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی انٹرنیشنل سیریز میں یہ کسی قومی کھلاڑی کا واحد گولڈ میڈل ہے، ماحور شہزاد کا اسکور 21-15، 21-16، اور 21-16 رہا۔

- Advertisement -

ماحور شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور فائنل میچ کا اسکور بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ویمنز سنگلز میں ماحور شہزاد کی رینکنگ 210 ہے انہوں نے 26 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 25 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ محور شہزاد نے رواں سال بلغاریہ میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور ان کی نظریں پاکستان کے لیے اولمپک تمغہ جیتنے پر مرکوز ہیں۔

یاد رہے کہ ماحور شہزاد کو دسمبر میں ساؤتھ ایشین گیمز کے بعد ترکی میں ایک ٹورنامنٹ کھیلنا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ ان ٹورنامنٹس میں اپنی رینکنگ بہتر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں