پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ماحور شہزاد نے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملکی تاریخ کی پہلی مرتبہ اولمپک میں شرکت کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے منگنی کرلی۔

اولمپین 25 سالہ ماحور شہزاد کی رسم منگنی کی تقریب گزشتہ رات انجام پائی جس کی تصاویر ماحور شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیں۔

تصاویر میں ماحور شہزاد کو عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے ہونے والے شوہر سرمئی رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے کا اعزاز پانے والی قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپیئن ماحور شہزاد کا تعلق کھیلوں کے گھرانے سے ہے۔

ماحور کی چھوٹی بہن رابعہ شہزاد انٹرنیشنل ویمن پاور لفٹر ہیں اور متعدد بین الاقوامی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

ماحور شہزاد کے والد محمد شہزاد باسکٹ بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی رہنے کے ساتھ روئنگ کے انٹرنیشنل ماسٹر چیمپئین بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں