ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

سفاکی کی انتہا ! ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 2 سالہ معصوم بچے کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہربنس پورہ میں ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 2 سالہ معصوم بچے کو قتل کر دیا تاہم ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو سالہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے معصوم جان لے لی، ملزمہ انیلہ کو گھر کے مالک نے کسی بات پر ڈانٹا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے سنگدلانہ قدم اٹھایا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا ملزمہ نے دو سالہ معصوم بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا دم گھونٹا، جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقتول بچے کے والد محمد عمر کی مدعیت میں ملزمہ انیلہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں