تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوکری سے چھٹکارے کے لیے ملازمہ کی خوفناک حرکات

سنگا پور: سنگا پور میں ایک شخص اپنے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھ اس وقت شدید خوفزدہ ہوگیا جب اسے فوٹیج میں گھر کی ملازمہ نہایت خوفناک اور غیر معمولی حرکات کرتی نظر آئی۔

نور البکر نامی اس شخص کا ماننا ہے کہ اس کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ پر کسی شیطانی قوت نے قبضہ کرلیا ہے جو اسے ایسی حرکتیں کرنے پر مجبور کرتی ہے جس سے اس پر چڑیل ہونے کا گماں گزرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چاندنی رات میں باغ میں چہل قدمی کرنے والا کون تھا؟

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ سفید لباس میں ملبوس ہے، اس کے بال کھلے اور اس کے چہرے کا احاط کیے ہوئے ہیں اور وہ گردن جھکائے انہیں حرکت دے رہی ہے۔

اس دوران وہ کسی نادیدہ شے کی طرف اشارہ بھی کر رہی ہے۔

maid-2

نور کا کہنا ہے کہ بظاہر یوں لگتا ہے کہ ملازمہ غسل کر کے آئی جس کے بعد وہ کسی شیطانی قوت کے زیر اثر آگئی۔ اس نے کہا کہ خوش قسمتی سے گھر پر کوئی موجود نہیں تھا ورنہ عین ممکن ہے کہ ملازمہ انہیں کوئی نقصان پہنچا دیتی۔

بعد ازاں نور نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی، تاہم کئی افراد نے اسے ملازمہ کی مکاری سے عبارت کیا اور کہا کہ شاید وہ اس ملازمت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

کچھ لوگوں نے کہا کہ شاید اس طرح ملازمہ سے خوفزدہ ہو کر اسے اس کے ملک واپس بھیج دیا جائے، اور وہ یہی چاہتی ہو۔

مزید پڑھیں: اسپتال میں اسٹریچر گھسیٹنے والا بھوت

ایک صارف نے کہا کہ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ ملازمہ نے یہ حرکتیں کسی خفیہ جگہ پر نہیں کیں، بلکہ عین کیمرے کے سامنے کیں تاکہ یہ بآسانی گھر والوں کی نظروں میں آسکے۔

تاہم کچھ لوگوں نے نور کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے وہ اس ملازمہ کو ملازمت سے فارغ کر ہی دیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ اگلی بار وہ گھر والوں کے کھانے میں زہر ملا دے۔

Comments

- Advertisement -