منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

’میدان‘ کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کی ٹیلی فلم ’میدان‘ کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

ٹیلی فلم ’میدان‘ میں فیصل قریشی، دنانیر مبین، رومیسہ خان، وردہ عزیز، مہر بانو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

میدان کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ نڈر خواتین کو دکھایا گیا ہے جو خواب دیکھنے کی جرأت کرتی ہیں، ہر چیلنج سے بالاتر ہوکر ابھرتی ہیں اور اپنے ہر قدم سے دوسروں کو حوصلہ دیتی ہیں۔

سینئر اداکار فیصل قریشی ممکنہ طور پر خواتین فٹبال ٹیم کے کوچ بنے ہیں جبکہ دنانیر مبین، رومیسہ خان، ودہ عزیز اور مہربانو فٹبال کھیلتے دکھایا گیا ہے۔

اس کی ہدایت کاری کے فرائض عظمیٰ زکریا نے انجام دیے ہیں جبکہ کہانی ردین شاہ نے لکھی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں