The news is by your side.

Advertisement

‘نیشنل پارکس کے ذریعے قدرتی ماحول کا تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے؛

اسلام آباد : مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ نیشنل پارکس کے ذریعے قدرتی ماحول کا تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ پروٹیکٹڈایریا‘ کے منصوبے کا مقصد پرانے نیشنل پارکس کو بھی ٹھیک کیا جائے، 9 نئے پارکس ایسے ہیں جو 2018میں نوٹیفائی ہوئے ہیں، 6پارکس پرانے ہیں جن کی حالت زار کو بہتر بنایاجائے گا۔

مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ نیشنل پارکس ہر صوبے میں موجود ہیں ، نیشنل پارکس میں استولہ آئی لینڈ بھی شامل ہیں، پارکس کے ذریعے قدرتی ماحول کا تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ اسنولیپرڈ،مارخور، بلیو شیپ اوردیگرجنگلی حیات پاکستان میں موجود ہیں، نایاب جنگلی حیات سےمتعلق تفصیلات کو دستاویزی شکل دی جائے گی، نیشنل پارکس کی طرح نایاب جنگلی حیات کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کےقیام کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا پارکس بنانے سے لوگوں کوروزگارملےگا ، ہم ایسی سیاحت نہیں لے کرآرہے جو سارےعلاقے کو تباہ کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ چترال میں مقامی لوگ اب مارخور کو خود بچارہےہیں ، چند ممالک ہیں جہاں برفانی چیتوں پائے جاتے ہیں جن کو بچانے کیلئے اقدامات کریں گے، ملک میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کررہے ہیں پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں