پی ٹی آئی اراکین کی آمد پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مرکزی دروازہ بند اور وہاں جانیوالے راستوں پر خاردار تار لگا دیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 45 اراکین کے استعفعے واپس لینے کے معاملے پر اراکین کو پہلے اسپیکر قومی اسمبل کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا گیا بعد ازاں انہوں نے الیکشن کمیشن آفس کی جانب قدم بڑھائے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان جانے والے راستوں پر خاردار تار بچھا دیے گئے ہیں جب کہ مرکزی دروازے کو بھی ھبند کردیا گیا ہے۔
کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری الیکشن کمیشن آفس کے باہر اطراف میں تعینات کردی گئی ہے جب کہ پی ٹی آئی اراکین بھی وہاں موجود ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہم پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ گئے تو وہاں بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے ہمیں نہیں جانے دیا گیا۔ اب ہم الیکشن کمیشن کے سامنے آئے ہیں تو یہاں بھی یہی صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کو اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں 35، 35 استعفے منظور کیے جو بدنیتی پر مبنی ہیں۔