اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا دوسرا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہمایوں سعید اور سجل علی کے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے دوسرے ٹیزر میں ہمایوں سعید اور سجل علی کے کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے ناظرین کو جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمایوں سعید اس میں پروفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سجل علی کو یونیورسٹی کی طالبہ دکھایا گیا ہے۔

میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامے کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ڈرامے میں محبت، سماجی اقدار اور بدلتی ترجیحات سمیت پرانی روایات کو دکھایا جائے گا۔

میں منٹو نہیں ہوں میں ہمایوں سعید اور سجل علی کے علاوہ صائمہ نور، صنم سعید، اذان سمیع خان، نمیر خان، صبا فیصل، حاجرہ ہامین ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی تجربہ کار ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ نے اس کی ہدایت کاری کے فرائض ادا کیے ہیں۔

’میں منٹو نہیں ہوں‘ کو جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں