تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

’’میرے پاس تم ہو‘‘ آخری قسط دبئی میں بھی بڑے پردے کی زینت بنے گی

دبئی: مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے متحدہ عرب امارات میں بسنے والے فینز کے لیے خوش خبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط دبئی میں بھی بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ دبئی میں ڈرامے کو پسند کرنے والوں کو سنہری موقع مل گیا۔

دبئی کے تاریخی ضلع ’بُر دبئی‘ میں رہائی مقام پر ڈرامے کی آخری قسط کے لیے بڑے پردے کا احتتام کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل اسکریننگ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔ جس میں عائزہ کو ڈرامے ‘میرے پاس تم’ میں بہترین اداکاری پر پاکستان انٹرنیشل اسکریننگ ایوارڈ 2020 کے لیے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط اےآروائی ڈیجیٹل سے پہلے دیکھیں

جبکہ آخری قسط دیکھنے کے لیے ڈرامے کے فینز اینڈرائڈ اور ایپل صارف اے آر وائی زیپ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کردیں، میرے پاس تم ہو کی آخری قسط اے آر وائی زیپ کی ایپ پر پہلے آئے گی۔

خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے کے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -