مجید اچکزئی پانچ روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ -
The news is by your side.

Advertisement

مجید اچکزئی پانچ روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

کوئٹہ: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید اچکزئی کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجا گیا ہے ‘ عدالت کی آئندہ سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ مجید اچک زئی کے خلاف کوئٹہ میں ٹریفک کانسٹیبل کو گاڑی سے کچلنے اور اغوا کے مقدمات درج ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا اور آئی جی بلوچستان سے تین دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔


جس جگہ میرے والد کو کچلا گیا ملزم کو وہیں‌ پھانسی دی جائے، بیٹی


 پولیس اہلکار حاجی عطاءاللہ مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کرشدید زخمی کردیا تھا جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتہ چلا کہ سپاہی کو ٹکر مارنے والی تیز رفتار گاڑی کے مالک ایم پی اے مجید اچکزئی ہیں اور وہ مبینہ طور پرحادثے کے وقت گاڑی خود چلا رہے تھے۔

پولیس نے مجید اچکزئی کے ڈرائیورکو گرفتار کرنے کے بعد ایم پی اے کے گھر پر چھاپا مارکر انہیں بھی حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کردیاتھا‘ اس سے قبل بھی عدالت ان کا دو مرتبہ ریمانڈ دے چکی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں