تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان بڑے معاہدے طے پاگئے

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے دونوں ملکوں کے درمیان تین بڑے معاہدوں پر دستخط کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محی الدین یاسین نے محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان نے معاہدوں پر دستخط کیے، رہنماؤں نے ملکوں کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان پہلا معاہدہ سعودی ملائیشین رابطہ کونسل کا قیام ہے جبکہ دوسرا ملائیشیا سے حج اور عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد سے متعلق اور تیسرا اسلامی امور میں مفاہمتی یادداشت کے بارے میں ہے۔

دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر سعودی حکام کا بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدہ

ملاقات کے دوران وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح شریک تھے۔

جبکہ ملائیشیا کی جانب سے ملائیشین وزیر خارجہ ہشام الدین بن حسین، وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل محمد شہر یعقوب اور سعودی عرب میں متعین ملائیشیا کے سفیر عبدالرزاق بن عبدالوھاب موجود رہے۔

Comments

- Advertisement -