ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ایف آئی اے فزیکل ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کی بڑی کوشش ناکام، 3 جعلی امیدوار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے فزیکل ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 جعلی امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی میں ملازمتوں کے لیے جاری جسمانی صحت (فزیکل) کے ٹیسٹ کے دوران دھوکہ دہی اور جعل سازی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مختلف اسامیوں پر ملازمتوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ ملیر میں واقع اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ( ہیڈکوارٹرز میں جاری ہیں، دورانِ چیکنگ معلوم ہوا کہ تینوں ملزمان اصل امیدواروں کی جگہ ان کی اسناد (ڈگریوں اور دستاویزات) کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کا امتحان دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت بختیار، شمن، اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس گینگ میں مزید کون سے عناصر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں