بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کرکٹ تاریخ کی پہلی باہمی سیریز ’’ایشز‘‘ پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

(6 مارچ 2026): جنٹلمین کا کھیل کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ کی تاریخ کی پہلی باہمی سیریز ’’ایشز‘‘ بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 1882 سے ہر ددو سال بعد کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنک بال ٹیسٹ کو ایشز سیریز میں ممنوع قرار دے دیا گیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ آئندہ اس تاریخی سیریز کے دوران ڈے نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

گوکہ آسٹریلیا نے نشریاتی معاہدے میں ہر سیزن کے دوران کم سے کم ایک نائٹ ٹیسٹ کی یقین دہانی کرائی ہے، مگر انگلینڈ مستقبل میں ایشز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ایشز جیسی تاریخی سیریز کو کسی ڈے اینڈ نائٹ میچ کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم دونوں ٹیمیں آئندہ برس مارچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر میلبرن میں پنک بال ٹیسٹ کھیلیں گی، جو ان ٹیموں کے درمیان آخری ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔

’’ کیا گارنٹی ہے کھلاڑیوں پر جرمانے آئندہ پاکستان ٹیم کو جتوائیں گے؟‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں