The news is by your side.

Advertisement

آریان خان کیخلاف منشیات کیس میں بڑی پیش رفت

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں کلین چٹ مل گئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔

تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آریان خان کے پاس سے منشیات کے کوئی ثبوت نہیں ملے، آریان خان کسی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گینگ کا حصہ نہیں، کروز شپ چھاپے میں بے ضابطگیوں کے باعث آریان کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ پر منشیات کی روک تھام کے بیورو (این سی بی) نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ پہلے دو عدالتوں نے ان مقدمات میں ضمانت مسترد کر دی تھی لہٰذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیورو کی جانب سے کی گئی کارروائی غلط تھی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آریان خان کے حق میں‌ فیصلہ سنا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی ذرائع نے کے مطابق ایس آئی ٹی کو بنانے کا مقصد کیس میں کرپشن کے زاویے کو دیکھنا تھا، اس کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے، این سی بی افسران کو غیر منصفانہ بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا اور کیس کے حوالے سے این سی بی افسران کے خلاف سیاست دانوں اور بد دیانتی رکھنے والے افراد کی جانب سے بہت سارے الزامات لگائے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کروز شپ پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘آریان خان کو منشیات کیس میں پھنسانے میں بی جے پی رہنما ملوث ہیں’

آریان خان پر منشیات رکھنے اور انٹر نیشنل منشیات گینگ کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آریان خان نے گرفتاری کے بعد 26 روز جیل میں گزارے تھے جس کے بعد اس کی ضمانت ہوگئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں