اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، مسلح ملزمان ایک کروڑ 30 لاکھ روپے لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیپا چورنگی اور نیپا پل کے قریب ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں مسلح ملزمان موٹر سائیکل سوار شہری سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی بھی ہو گیا۔

متاثرہ شہری نے زخمی حالت میں نجی اسپتال پہنچ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، متاثرہ شہری نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا کہ نیپا پل کے قریب مسلح افراد نے اسے گھیر لیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا یا گلشنِ اقبال تھانے کی حدود میں۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی سندھ نے تمام تر وسائل بکارِ لاتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں