اسلام آباد (19 جولائی 2026) ملک میں خواتین کو انصاف کی فراہمی آسان بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے خواتین کو انصاف کی فراہمی آسان بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کے خصوصی سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ خواتین سہولت مراکز ملک بھر کے ڈویژنل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے کیا جب کہ خواتین سہولت مراکز منصوبے کے ڈیزائین کیلیےمقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔
خواتین سہولت مراکز کے فاتح ڈیزائن کا اعلان کل کیا جائے گا۔ فاتح ڈیزائن کے لیے ایوارڈ تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی، جہاں فاتح ڈیزائنر کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔


