تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایم کیو ایم کے اجلاس میں بڑے فیصلے

پیپلز پارٹی کے روئیے اور حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں ، ووٹر لسٹوں کی درستگی سمیت دیگر معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے بہت سے مسائل پر پی پی سے معاہدہ ہوا تھا پی پی مرکزی قیادت نے ہمارے مطالبات پر 100فیصداتفاق کیاتھا، نچلی سطح تک ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ایم کیوایم سمجھتی ہے بلدیاتی انتخابات تاخیر سے ہورہےہیں سب کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف اوردباؤ کےبغیر ہوں۔

خالدمقبول نے کہا کہ معاہدے کا اہم نقطہ تھا سندھ میں کی گئیں حلقہ بندیاں آئین ،قوانین کیخلاف ہیں پیپلزپارٹی نے حلقہ بندیوں پر ہمارامؤقف تسلیم کیاتھا، سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھیں کہ آپکےاعتراضات کو حل ہوناچاہیے سپریم کورٹ نے کہاتھا سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -