سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے سامنے آگئے، کئی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے سبکدوش وزرا اور مشیروں نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نےآگاہ کیا کہ آپ سے ذمہ داریاں واپس لی جارہی ہیں۔
وزیر زراعت اسماعیل راہو، وزیرخوراک ہری رام کشوری سے محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔ نثارکھوڑو اور سہیل انورسیال سےبھی وزارتیں واپس لےلی گئی ہیں۔
لیاقت آسکانی ، ساجدجوکھیو اور منظوروسان کو کابینہ میں نئی ذمہ داریاں دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
ضیاعباس شاہ، ریاض حسین شیرازی کو بھی کابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔ سعیدغنی اور ناصرشاہ سے بھی ایک ایک وزارت واپس لی جارہی ہے۔
گیان چند اور جام شورو کو کابینہ میں ذمہ داری دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے5گھنٹےتک وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں اور انٹرویوز کیے۔