تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ، شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی

واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا جس کے بعد ساحلی علاقوں پر سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے شہریوں کو آفٹر شاکس کے حوالے سے بھی خبردار کردیا۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں واقع اینچوریج کا علاقہ متاثر ہوا جس کے باعث ٹی وی اسٹیشن کو نقصان پہنچا اور نشریات معطل ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث سڑکوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب آیا، ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے مقامی نیوز چینل کے دفاتر کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دفاتر کا سامان بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اینچوریج کے اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچے محفوظ مقامات پر ہیں تاہم بچوں کے والدین کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ اسکول سے بچوں کو آکر لے جائیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اینچویچ میں تین لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -