تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لندن: رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی

لندن: مائل اینڈ کی رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن مائل اینڈ کی رہائشی عمارت کی 12ویں منزل پر آگ لگ گئی، رہائشی عمارت کو خالی کرالیا گیا، 50 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر فائٹرز کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، 12 منزل پر فلیٹ کے تین کمرے جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ آگ نے 13 منزل کی بالکونی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل 44 لوگ عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

لندن ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے، جبکہ فائر فائٹرز کے کنٹرول روم پر آگ لگنے کے بعد تقریباً 80 کالز موصول ہوئیں۔

رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے عمارت کی ویڈیو بنا کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور ساتھ ہی کہا کہ امید ظاہر کی کہ سب خیریت سے ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -