جعلی کالز کے ذریعے اکاؤنٹس کا صفایا، میجر جنرل آصف غفور نے آگاہی ویڈیو شیئر کردی -
The news is by your side.

Advertisement

جعلی کالز کے ذریعے اکاؤنٹس کا صفایا، میجر جنرل آصف غفور نے آگاہی ویڈیو شیئر کردی

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو کال کر کے خود کو آرمی کا نمائند بتا کر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگے تو اُسے ہرگز فراہم نہ کریں۔

ملک بھر میں کچھ دنوں سے سائبر کرائم کرنے والے مجرمان  کی طرف سے عام شہریوں کو بذریعہ کال بے وقوف بنانے اور اُن کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کئی ایسے کیسز سامنے آئے جس میں لوگوں سے بذریعہ ٹیلی فون اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگی گئیں اور پھر اُس میں موجود رقم کو استعمال کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:سائبر کرائم سرکل کا بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، گینگ گرفتار

ملک بھر میں صارفین کو بے وقوف بناکر اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والے گروہ کے کارندے کبھی بینک نمائندے بن کر کسی موبائل یا لینڈ لائن نمبر سے فون کر کے عام لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں گزشتہ ماہ یہ بھی اطلاع سامنے آئی تھی کہ کچھ لوگ پاک فوج کا نام استعمال کر کے لوگوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خبردار کیا کہ مجرمان کا ایک گروہ خود کو پاک فوج یا بینک کا نمائندہ بنا کر اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بینک اکاؤنٹ ہیک، کالا باغ میں ریٹائرڈ اہل کار نشانہ

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسی کالز پر ہرگز اپنی تفصیلات کسی کو فراہم نہ کریں کیونکہ یہی آپ کی ذمہ داری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں