راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق میجرجنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ میجرجنرل عبداللہ ڈوگرکو کمانڈنٹ پی ایم اے مقرر کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تقرری اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت میجر جنرل آصف غفور کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ میجرجنرل عبداللہ ڈوگرکو کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی، میجرجنرل سید عدنان کو جی او سی لاہوراور میجر جنرل ظفراللہ خان کو جی او سی پنوں عاقل تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ میجر جنرل فدا ملک ڈی جی لاجسٹکس، میجر جنرل نادرخان ڈی جی پرسونل سروسز اور میجر جنرل ظفراقبال جی او سی آرمڈ ڈویژن گوجرانوالہ مقرر کردیے گئے ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی مقرر
واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر ہیں جو سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نئے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کی تعیناتی
یاد رہے اس سے قبل لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی، میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ اور میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔