The news is by your side.

Advertisement

میجرجنرل عمراحمد بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی

کراچی : میجرجنرل عمراحمد بخاری نے پاکستان رینجرز سندھ کے چودھویں ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھال لیا، سبکدوش ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمدسعید نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سےالوداعی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے میجر جنرل عمر بخاری کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔

میجر جنرل عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے 14 ویں ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔

دوسری جانب سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، ی۔ ملاقات میں نئےڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمراحمدبخاری بھی موجود تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعلیٰ نےمیجرجنرل محمدسعید اورنئےڈی جی رینجزرمیجرجنرل عمراحمدبخاری کوشیلڈ،اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2016 کو سبکدوش ہونے والے میجر جنرل محمد سعید کو پاک فوج نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ تعینات کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں