The news is by your side.

میجر لاریب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم بری ہو گئے

اسلام آباد: ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے میجر لاریب گِل قتل کیس میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کی تھیں، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد سزا یافتہ مجرم بیت اللہ اور صدیق گل کو بری کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے میجر لاریب قتل کیس کی تفتیش پر سنگین نوعیت کے سوالات اٹھائے تھے، 15 دسمبر 2020 کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے اس کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا تھا، بیت اللہ کو سزائے موت جب کہ گل صدیق کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔

میجر لاریب قتل کیس میں بیت اللہ اور گل صدیق کو 5 دسمبر 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں افغانی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں