بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

غیرملکی سفارتی عملے کیلئے سعودی حکام کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں تعینات غیر ملکی سفارتی عملے کو توکلنا میں رجسٹریشن ہونے کی ضرورت نہی، سعودی حکام نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں کرونا وائرس پر قابو پانے اور شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کی صحت کو محفوظ بنانے کےلیے توکلنا ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار دے رکھی ہے تاہم سعودی حکام نے غیر ملکی عملے کو استثنیٰ دے دیا ہے۔

حکام کی جانب سے عملے کو ہدایات کی گئی ہے کہ غیر ملکی سفارتی عملے سے مذکورہ ایپ میں رجسٹریشن کا مطالبہ کیا جائے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی عرب میں تعینات غیر ملکی سفارتی عملے سے سعودی حکام نے درخواست کی تھی ان کے عملے کو توکلنا ایپ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ سرکاری و نجی حکام توکلنا ایپ میں رجسٹریشن کے بغیر سفارتی عملے کو شاپنگ مال میں داخل نہیں ہونے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں