The news is by your side.

Advertisement

بڑی کارروائی، 8اسمگلرز گرفتار، 2700کلو گرام منشیات برآمد

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8اسمگلرز کو گرفتار کرکے 2700کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کھلے سمندر میں فرار ہونے کی کوشش میں ناکام رہے، اسمگلرز نے شواہد کو ختم کرنے کے لیے کشتی کو آگ لگا دی تھی، پی ایم ایس اے کے جہاز نے آگ بجھانے کی پوری کوشش کی۔

پی ایم ایس اے کے مطابق آگ زیادہ پھیلنے کی وجہ سے کشتی سمندر میں ڈوب گئی، بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت 820 ملین پاکستانی روپے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں حساس اداروں اور کسٹم حکام نے ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا تھا، نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔

حساس اداروں اور کسٹمز کی بڑی کارروائی، ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا گیا

اس سے قبل بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز متعدد کامیاب کارروائیاں کرچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں