The news is by your side.

Advertisement

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سعودی حکام کی جدہ میں بڑی کارروائی

ریاض : سعودی حکام نے کرونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کیے جانے پر جدہ کا مشہور بازار بند کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعدد مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے تحت ریاست بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پایا اور نظام زندگی دوبارہ بحال ہوا۔

کرونا کیسز پر کنٹرول کرنے کے باوجود سعودی حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے نظام زندگی چلانے کے احکامات جاری رکھے ہیں جس کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

ساحلی شہر جدہ کی ایک مشہور مارکیٹ میں کرونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں جاری تھیں جس پر جدہ میونسپلٹی کی جانب سے کارروائی کی گئی اور مارکیٹ کو بند کردیا گیا۔

میونسپلٹی حکام نے مارکیٹ میں آنےجانے کے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور دکانداروں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں کہیں بھی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی جائے گی وہاں کسی قسم کی رعایت کے بغیر کارروائی ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں