تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی عرب میں اہم کارروائی، متعدد افراد گرفتار

ریاض: سعودی پولیس نے قہوہ خانے میں شیشہ فراہم کرنے والی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن میونسپلٹی نے کافی شاپ پر کامیاب کارروائی کی اس دوران پتا چلا کہ قہوہ خانے کی انتظامیہ خفیہ طور پر گاہکوں کو شیشہ فراہم کرتی تھی جہاں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔

متعقلہ ادارے کے افسر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کافی شاپ میں غیرقانونی طور پر شیشہ فراہم کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر ہم نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور رات کے وقت کامیاب کارروائی کی۔

افسر کے مطابق کارروائی کے دوران کافی انتظامیہ اور متعدد ملامین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قہوہ خانے میں موجود تمام سامان بھی ضبط کرلیا گیا جبکہ میونسپلٹی نے مالک کو جرمانہ اور ضابطے کی کارروائی کے لیے طلب کیا ہے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی جائے تو فوری طور پر مطلع کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -