تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں بڑی کارروائی، انتباہ بھی جاری!

ریاض: سعودی وزارت تجارت نے مملکت میں ایک ‘ای شاپنگ سینٹر’ کے خلاف کارروائی کی اور دیگر سینٹرز کیلئے بھی انتباہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے ای شاپنگ سینٹر سے صارفین کو 5 لاکھ ریال واپس دلا دیے، مذکورہ سینٹر اپنے صارفین کو مقررہ سامان فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین نے ای شاپنگ سینٹر کے خلاف وزارت تجارت میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے واقعے کی چھان بین کی۔

تحقیقات کے دوران وزارت نے صارفین کو درست پایا اور سینٹر کے خلاف کارروائی کی۔ بعد ازاں صارفین کو 2 لاکھ 56 ہزار 427 ریال ای شاپنگ سینٹر سے واپس دلوائے گئے جبکہ باقی ماندہ رقم بھی جلد ادا کیا جائے گا۔

سعودی وزارت تجارت نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ای شاپنگ سینٹر کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، مستقبل میں بھی اسی طرح ایکشن لیں گے۔

وزارت نے خبردار کیا کہ ای قانون تجارت کی خلاف ورزی اور صارفین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر ای شاپنگ سینٹر کے خلاف مقررہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -