تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک بحریہ کا بڑا آپریشن، کئی ملین ڈالرز کی منشیات ضبط

پاک بحریہ نے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلی جس کا عالمی منڈی میں مالیت کا تخمینہ 6.7 ملین ڈالر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت نے پاک بحریہ کے فضائی یونٹس کے ساتھ مل کر شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 4500 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی۔

میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران پی ایس ایس دہشت نے مشکوک کشتی کو روکا اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا جس کی عالمی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 6.7 ملین امریکی ڈالر بتایا جاتا ہے اور پاکستانی کرنسی میں یہ مالیت ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کا بھاری مقدار میں منشیات ضبطگی کا کامیاب آپریشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے اور اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -