تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں اہم کارروائیاں، مرکزی سبزی منڈی بھی سیل

ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) پر عمل نہ کرنے پر تجارتی اداروں ومراکز پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جدہ میں مرکزی سبزی منڈی سیل کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر جدہ میونسپلٹی نے شہر کی مرکزی سبزی منڈی غیر معینہ مدت کے لیے سیل کردی اور ٹھیکےدار پر زور دیا ہے کہ وہ منڈی کے اطراف باؤنڈری بنوائے اور دروازے بھی قائم کرے۔

جدہ میونسپلٹی کے ماتحت منڈیوں کے ادارے کے انچارج ابراہیم شبعانی کہنا ہے کہ منڈی سیل کردی گئی ہے تاہم تھوک اور ریٹیل کی خریدوفروخت جاری رہے گی، جبکہ نیلامی کے سلسلے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔

کوروناوائرس: سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان

دوسری جانب مکہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17 تجارتی مراکز سیل کیے، میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے 13 تجارتی اداروں اور 4 فوڈ ٹرکوں پر بھی پابندی عائد کی۔

دریں اثنا المسفلہ کی بلدیہ نے الکنتاریہ محلے میں کچی آبادی والے مقامات پر چھاپے مارے اور وہاں بھی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 4 تجارتی مراکز سیل کیے گئے۔ جبکہ الشوقیہ بلدیہ میں آب زمزم کے 70 کین ضبط ہوئے۔

اسی طرح باحہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17 تجارتی اداروں پر پابندی عائد کی۔

Comments