تازہ ترین

دنیا بھر میں آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم کریش، صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے موبائل فون کا آپریٹنگ سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح ایپل کے صارفین نے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں خرابی کی شکایت کی اور بتایا کہ اسپاٹی فائی نامی ایپلیکیشن چلنے میں مسئلہ کررہی ہے۔ امریکا کے بعد دنیا بھر کے صارفین اپنا یہی مسئلہ سامنے لے کر آئے۔

چند گھنٹے بعد مسئلہ بجائے حل ہونے کے اور بھی گھمبیر ہوگیا کیونکہ آئی فون صارفین کو فیس بک ، ٹویٹر، انسٹاگرام کے استعمال کے ساتھ اسپاٹی فائی، ٹک ٹاک، ٹنڈر، پن ٹیرسٹ سمیت دیگر اپیلیکیشنز کو  استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں‌ فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز اچانک متاثر

ایپل کے موبائل استعمال کرنے والے صارفین نے بتایا کہ اُن کے موبائل میں فیس بک نہیں کھل رہا اور درجن سے زائد دیگر  ایپس کو بھی آپریٹنگ سسٹم سپورٹ نہیں کررہا۔

آپریٹنگ سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کے بعد آئی فون کے صارفین کسی بھی ایپلیکیشن یا انٹرنیٹ استعمال نہیں کرپارہے، انہیں بس سم پر کالز اور ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں۔

آئی فون کی جانب سے ابھی تک آپریٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ بیان نہیں کی گئی جبکہ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی تکنیکی ٹیم کے کام کرنے کے دوران ایک بگ (ایرر) آیا جس سے آئی او ایس کا سسٹم بیٹھ گیا۔ آپریٹنگ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے صارفین آن لائن گیمز بھی نہیں کھیل پارہے۔

Comments

- Advertisement -